وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکارہیں، انہوں نے قوم کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے4سال میں مخالفین پرجھوٹے مقدمات بنائے، عمران خان مکافات عمل کا شکارہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں کوئی نیامنصوبہ نہیں لگایا، ان کے دور میں معیشت کوتباہ کردیا گیا-
آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ معاہدے پربات کرتے ہوئے راناثناء نے کہا کہ معاہدہ نہ کرتےتوملک کےڈیفالٹ ہونےکاخطرہ تھا اس لیےآئی ایم ایف سےانتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کرناپڑا۔
رانا ثناء کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کومسمارکیاگیا، اس کے ملزمان کو سخت سزا ملنی چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیاکی مخالفت کےباوجود نوازشریف نےایٹمی دھماکے کیے۔