محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائے جائیں۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کےمخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی۔
پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 11 اگست تک کراچی سمیت سندھ اور خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں چلائی جائے گی۔
مہم کے دوران 5 سال تک کے 5 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کراچی، حیدرآباد اور جامشورو کے 9 اضلاع کی 374 یونین کونسلوں میں 30 لاکھ 64 ہزار 854 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور، نوشہرہ، چار سدہ اور مردان سمیت خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع کی 325 یونین کونسلوں میں 20 لاکھ 98 ہزار753 بچوں کو انسداد پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت نے پولیو ورکرزکے ساتھ بھرپور تعاون کی درخواست کی ہے اور والدین پرزور دیا ہے کہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔