Aaj Logo

شائع 05 اگست 2023 12:33pm

صحافیوں اور فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنش کا آغاز کردیا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صحافیوں اور فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنش کا آغاز کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کلچر پالیسی متعارف کرائی، فلم انڈسٹری کو سبسڈی دی جارہی ہے، ہماری ثقافت اور ورثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنش کا آغاز کردیا ہے، موجودہ حکومت نے پی ٹی وی اور ریڈیو کی بہتری کے لئے کام کیا، 4 ارب روپے سے ریڈیو کی میڈیم وویو جب کہ سرٹیفکیٹ بورڈ اور پی ٹی وی میں فلم ڈویژن بھی بنایا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ طے پا گیا، اس کے بعد ملکی معیشت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم جب حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی۔

Read Comments