سینیٹ میں این ایل سی کارپوریشن ترمیمی بل 2023 بھی منظور کرلیا گیا، بل وزیر مملکت شھادت اعوان نے پیش کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں این ایل سی کارپوریشن ترمیمی بل 2023 پیش کیا گیا۔
این ایل سی کارپوریشن بل وزیر مملکت شہادت اعوان نے پیش کیا، جسے منظور کرلیا گیا، اور سینیٹ کا اجلاس اتوار دن 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
بل کے ذریعے این ایل سی کو وفاقی حکومت کے ماتحت کردیا گیا ہے، اور اب این ایل سی کو قدرتی آفت میں کام کرنے کا کہا جائے گا، این ایل سی کو صرف اسی آفت کے دوران ٹیکس استثنیٰ ہوگا، باقی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔