الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحصیل حویلیاں اور متھرا میں 6 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
خیبر پختوانخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ، کور کمانڈر پشاور، آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے نام خطوط لکھ دیے۔
خط میں تحصیل حویلیاں اور متھرا میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ پولنگ ڈے کوئیک رسپانس فورس پولنگ اسٹیشن پر یقینی بنائے جبکہ پولنگ میٹریل کی ترسیل کے لیے بھی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے تحصیل حویلیاں اور متھرا میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 6 اگست کو ہوگی۔