ورلڈ اسنوکر چیمپئین احسن رمضان اپنے خلاف ہونے والی پولیس گردی پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کے گلے لگ کر زار و قطار رونے لگے، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کے دلاسے دیے۔
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر، کمشنر محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہوربلال کمیانہ ورلڈ اسنوکر چیمپئین احسن رمضان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر پہنچے۔
احسن رمضان وہاب ریاض کے گلے لگ کر زارو قطار رونے لگے جس پر عامر میر نے احسن رمضان کو دلاسہ دیا اور انہیں چپ کرایا۔
احسن رمضان نے اپنے ساتھ ہونے والی پولیس زیادتی پر کھل کر دل کی بھڑاس نکالی۔
میشرکھیل وہاب ریاض نے اسنوکر کلبز کی 10 بجے بندش کے حوالے سے سرکاری سطح پر معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ
سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے کہا کہ واقعے کی رپورٹ کل سامنے آجائے گی، واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف ایکشن ہوگا۔
اس موقع پر دیگر کیوئسٹ نے کرکٹرز کی طرح رات گئے تک پریکٹس کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔