انسانی جلد قدرتی طور پر ’سیبم‘ کی وجہ سے موسچرائزڈ ہوتی ہےجو اسکن کو نقصان سے بچاتا ہے ، لیکن روزمرہ روٹین ، آب وہوا اور صابن میں موجود کیمیکل چہرے کی جلد کو خشک کردیتے ہیں۔
قدرتی جلد کی نمی کو بحال کرنے کے لیے خواتین اکثر مہنگے پالر جاتی ہیں لیکن اس مسئلے کا حل گھر میں موجود عام اشیاء کو استعمال میں لاکر بھی نکالا جاسکتا ہے۔
اگرآپ کوتیزی سے اضافی نمی کو کم کرنے کی ضرورت ہے تو کسی بھی موئسچرائزر کے متبادل کے طور پرایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
زیتون کے تیل میں وٹامن ای، اینٹی آکسائیڈنٹس، سکولین اور دیگر خصوصیات پائی جاتی ہیں جو خراب جلد کی مرمت کرتی ہیں۔
مردہ جلد کے خلیات کا علاج کرنے کے لئے ناریل کا تین بہترین انتخاب ہےپہلے چہرے کو چینی سے اسکرب کرنے کےلیے پہلے 1/2 کپ ناریل کے تیل کے ساتھ 1 کپ بھوری یا دانے دار چینی کو ملا کر چہرے پر آہستہ آہستہ جلد مپر 30 سیکنڈ تک مساج کریں پھر اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ ایک ہفتہ میں جلد میں واضع فرق آجائے گا۔
ایلو ویرا کے لاتعداد فوائد ہیں اکثر دھوپ سے متاثرہ اسکن کےلیے بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر جلد پر خشک دھبے ہوں ہوں تو ایلو ویرا کا ماسک دن میں کسی بھی وقت لگایا جاسکتا ہے اس کے نتائج حیران کن ہیں ۔
برطانوی تحقیق کے مطابق، یہ اضافی خشکی سے متعلق سرخی اور جلن کو کم کرکے مددکرتا ہے، اور عمر بڑھنے کی علامات کے ساتھ ساتھ مہاسوں کے اضافے اور جلد کے زخموں کو بھی کم کرسکتا ہے.