بیرونی قرض کی مد میں تین کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق قرض ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 18 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 27 جولائی تک 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 13 ارب 46 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔