Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اگست 2023 02:51pm

ملازمہ تشدد کیس: ڈاکٹر رضوانہ کی صحت میں مزید بہتری کے لیے پُرامید

پرنسپل پی جی ایم آئی الفرید ظفر نے تشدد کی شکار لڑکی کی صحت میں نمایاں بہتری کا عندیہ دے دیا۔

جنرل اسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں گھریلو ملازمہ رضوانہ کو دس روز سے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ رضوانہ کی صحت میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے، لڑکی کے پلیٹ لیٹس 12 ہزار سے بڑھ کر 80 ہزار پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رضوانہ کے سانس کی بحالی میں قدرے بہتری کے بعد آکسیجن کی سپلائی کم کردی ہے، امید ہے لڑکی کی صحت ائندہ 24 گھنٹے میں مزید بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کی کم سن ملازمہ پر تشدد کرنے والی جج کی اہلیہ کو ضمانت ملنے پر کڑی تنقید

پروفیسر الفرید کا کہنا تھا کہ بچی کے جسم میں موجود انفیکشن میں کمی آ رہی ہے، حالت میں مزید بہتری پر بازو کی سرجری کی جائے گی۔

Read Comments