پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دودھ فروش جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم پیدل آیا اور جاوید نامی دودھ فروش کو گولی مار کر فرار ہوگیا جس سے جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
پولیس نے بتایا کہ دکاندار کی کوئی دشمنی نہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایل آر ایچ منتقل کردیا ہے۔
جاوید کے قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے آنم صنم چوک کو احتجاجاً بند کیا جسے مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا۔