جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے متفقہ طور پر جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ مستقلی پر غور ہوا۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش کی ہے۔
تمام ممبران نے متفقہ طور پر جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی۔
جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد جسٹس محمد ابراہیم خان پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔