مسلم لیگ (ق) کے 3 رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
استحکام پاکستان پارٹی میں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ق کے 3 رہنماوں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ق لیگ کے سید ذولفقار شاہ، ملک جاوید اصغر اور چوہدری محمد علی بھی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔
تینوں رہنماؤں کی آئی پی پی میاں خالد محمود سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں محمد بلال، عاقب جاوید اور ذین العابدین بھی شریک تھے۔
محمد بلال، عاقب جاوید اور زین العابدین بھی پارٹی میں شامل ہوگئے، تمام رہنماؤں نے پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سید ذولفقار شاہ نے کہا کہ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھروسہ ہے۔
ملک جاوید اصغر نے کہا کہ آئی پی پی عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ہے۔
چوہدری محمد علی کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین اورعبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔
میاں خالد محمود نے کہاکہ نوجوان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، آئی پی پی ملکی خوشحالی میں بھرپورکردارادا کرے گی۔
دوسری جانب نئی مردم شماری کے تحت آئندہ عام انتخابات میں جانے کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کی کثیر تعداد انتخابات میں نئی مردم شماری کے بعد حصہ لینے پر متفق ہے۔
ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے اس حوالے سے آج اہم اجلاس آج طلب کیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی قائدین اپنی رائے سے سنئیر قیادت کو آگاہ کریں گے۔
آئی پی پی بھی نئی مردم شماری کے تحت الیکشن میں جانے کا موقف رکھتی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کا مؤقف ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات میں اگر دو سے تین ماہ کی تاخیر بھی ہوتی ہے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔