پاکستانی گلوکارہ انورال خالد کو بین الاقوامی میوزک اسٹریمنگ سروس ”اسپاٹیفائی“ نے جولائی کے مہینے کے لیے ”ایکوئل پاکستان ایمبیسڈر“ نامزد کرتے ہوئے ان کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکائر پر آویزاں کی ہے۔
اسٹریمنگ سروس پر ”ایکوئل پاکستان“ کی پلے لسٹ میں پاکستانی گلوکارہ کے گانے ”ٹرسٹ ایشوز“ کو شامل کیا گیا ہے۔
2020 میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد انورال خالد نے بہت سی معروف شخصیات کے ساتھ مل کر گانے تخلیق کئے ہیں۔
گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اسے اعزاز قرار دیا اور اسٹریمنگ سروس کی جانب سے بطورِ سفیر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔
انورال خالد کے مطابق اسپاٹیفائی نے موسیقی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور ان کا ”ایکوئل پاکستان“ پروگرام ایک شاندار اقدام ہے۔