Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 05:11pm

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، روپے کی قدر مزید کم ہوگئی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر1.84 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 289.38 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان برقرار ہے۔ دوران ٹریڈنگ 534 پواٸنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس 48 ہزار764 پواٸنٹس پر بند ہوا ہے۔

Read Comments