Aaj Logo

شائع 02 اگست 2023 10:46am

ایک اسڑابیری کی قیمت ایک لاکھ روپے، ایسا کیا خاص ہے بھلا؟

جاپان میں ”خوبصورت شہزادی“ کے نام سے مشہور اسٹرابیری کی ایک قسم پائی جاتی ہے جو ناصرف خوش ذائقہ ہے، بلکہ اس کا رنگ بھی انتہائی سرخ ہے۔ اس اسٹرابیری کی قیمت فی عدد 350 ڈالر (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔ جو اسے دنیا کے مہنگے ترین پھلوں میں سے ایک بناتی ہے۔

یہ اسٹرابیری ایک جاپانی کسان کی ایجاد ہے جن کا نام میکیو اوکودا ہے، انہیں اسٹرابیری اگانے کا 45 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے، 15 سال کی آزمائش اور متعدد غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے بعد انہوں نے یہ خوش نما اور ذائقہ دار اسٹرابیری تیار کی ہے۔

یہ اسٹرابیری دنیا کی سب سے لذیذ اسٹرابیریز کی اقسام میں سے ایک ہے۔ اس کا سائز ٹینس کی گیند کے برابر ہے اور وزن تقریبا 100 گرام ہے۔

عام طور پر اسٹرابیری جتنی بڑی ہوتی ہے، اس کا ذائقہ اور مٹھاس اتنی ہی کم ہوتی ہے، لیکن ’بیجن ہیم‘ جس کا مطلب ہے خوبصورت شہزادی، کے ساتھ ایسا نہیں ہے، یہ ذائقے میں کسی بھی اسٹرابیری سے کئی گنا زیادہ مٹھاس رکھتی ہے۔

اپنے قدرتی خوبصورت رنگ کے ساتھ بے پناہ مٹھاس کی وجہ سے ہی اس اسٹرابیری کو ”خوبصورت شہزادی“ بھی کہا جاتا ہے۔

Read Comments