انسان کی جلد اس کے جسم کا سب سے اہم جُز ہے جو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
یہ جسم کو جراثیم سے بچانے کے علاوہ درجہ حرارت کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
اس لیے انتہائی ضروری ہے کہ اس کا خیال بھی رکھا جائے۔
اور اس کا بہترین طریقہ سن اسکرین کا استعمال ہے، جو جلد کو خراب ہونے سے با آسانی بچا جاسکتا ہے۔
سن اسکرین چہرے کی جلد کیلئے اس طرح مفید ثابت ہوتی ہے۔
اگر آپ بڑھتی عمر کی علامات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو سن اسکرین کو اپنے معمول میں لازمی شامل کریں۔ یہ دھوپ میں آپ کی جلد کے کولیجن اور منسلک ٹشوز کو نقصان سے بچا سکتا ہے۔
سورج کی شعائیں چہرے کی جلد پر دھبوں کا سبب بن سکتی ہے، سن اسپاٹس جلد کی ہائپرپیگمنٹیشن کی وجہ سے ہوتے ہیں اور جلد کی رنگت کو خراب بھی کرتے ہیں۔
سن اسکرین سورج کی شعاؤں سے جلد کی حفاظت کرتی ہے، یہ سورج کی شعاؤں سے پہنچنے والے نقصان کے امکانات کو کم کرتی ہے۔
جلد کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لئے سن اسکرین بہترین ہے۔
پورے دن کی حفاظت کے لئے سن اسکرین کوٓ دوبارہ جلد پر لگانا بھی ضروری ہے۔