Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 اگست 2023 03:15pm

ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے والی اہم تدابیر

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خون کی شریانوں میں کولیسٹرول کا بڑھنا دل کی بیماری، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے خدشات کو بڑھا سکتا ہے۔

ہائی کولیسٹرول انسانی جسم کو گردے کے دائمی مرض اور ذیابیطس میں بھی مبتلا کر سکتا ہے جسے نظر انداز کرنا آپ کو کافی مہنگا پڑ سکتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ہائی کولیسٹرول کو متوازن سطح پر لانے کیلئے 3 اہم طریقے ہیں جو یہاں بیان کئے گئے ہیں، اورہرعمر کے افراد انہیں اپنا سکتے ہیں۔

ورزش

ورزش لیپوپروٹین کولیسٹرول (خراب کولیسٹرول) کو کم کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ باقاعدگی سے ورزش جسمانی وزن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ایک ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی جسمانی سرگرمی انسانی جسم کیلئے بہت اہم ہے۔ ان میں تیز چلنا، تیراکی اور سائیکل چلانا شامل ہے۔

بھرپور نیند

رات 7 سے 9 گھنٹے نیند ہائی کولیسٹرول کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

2,705 بالغ افراد پر ایک مطالعہ کیا گیا جس میں محققین ان نتائج پر پہنچے کہ جو لوگ رات میں 8 گھنٹے سوتے ہیں ان میں ایچ ڈی ایل (اچھے کولیسٹرول) کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

اسٹریس (تناؤ) مینیجمنٹ

کورٹیسول نامی ہارمون کی اعلیٰ سطح آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کر سکتی ہے اور اس سے آپ کو دل کی بیماری کے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اسٹریس مینیجمنٹ در حقیقت سنگین حالات سے دور رکھنے کے لئے ایک صحت مند طرزِ زندگی کی عادت ہے۔

اس میں سب سے اہم ’یوگا‘ ہے جس کو کر کے آپ اپنا اسٹریس ریلیز کرسکتے ہیں۔

Read Comments