Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2023 07:40pm

18 سالہ پاکستانی کوہ پیما کے ٹو مہم جوئی کے دوران فروسٹ بائٹ کا شکار

پاکستانی کوہ پیما 18 سالہ فرید حسین کے ٹی مہم جوئی کے دوران 8200 میٹر بلند کیمپ فور کے قریب فروسٹ بائٹ کا شکار ہوگئے ہیں، اور ان کا ہاتھ متاثر ہوا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 18سالہ کوہ پیما فرید کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران فروسٹ بائٹ کا شکار ہوگئے ہیں، اور ان کا ہاتھ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کوہ پیما فرید حسین کے مطابق وہ مہم جوئی کے دوران 8200 میٹر بلند کیمپ فور کے قریب تھے کہ فروسٹ بائٹ کا شکار ہوگئے، اور اس سے ان ہاتھ متاثر ہوا ہے۔

کوہ پیمافرید حسین نے انتظامیہ سے ریسکیو کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بر وقت ریسکیو نہ کیا گیا تو ان کا ہاتھ خراب ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب فروسٹ بائٹ کا شکار ہونے والے اٹھارہ سالہ کوہ پیما کو ان کے ساتھی کوہ پیماؤں نے ریسکیو کرکے کنکورڈیا پہنچا دیا ہے۔

آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کوہ پیما فرید حسین کا کہنا تھا کہ بروقت ریسکیو کے لئے ساتھی کوہ پیماؤں کا شکر گزار ہوں، تاہم مجھے جلدی اسپتال منتقل نہیں ہوا تو ہاتھ خراب ہوں گے۔

فرید حسین کا کہنا تھا کہ ٹریک کرکے سکردو پہنچنے میں 6 دن لگ سکتے ہیں، میری اپیل ہے کہ فورس کمانڈر ہیلی کاپٹر کے ذریعے مجھے ریسکیو کرے۔

Read Comments