Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2023 02:48pm

بھارتی کرکٹر دھونی کی وائرل ویڈیو پر صارفین برہم

Welcome

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی دورانِ پرواز بنائی گئی ویڈیو پر ان کے مداح برہم ہوگئے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سو رہے ہیں اورایک فین ائر ہوسٹس ان کے ساتھ ویڈیو بنا رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کے فینز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا۔

سوشل میڈیا صارفین دھونی کی پرائیویسی پر حملہ کرنے پر ائر ہوسٹس کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، ’آپ کو پرائیوسی کا احترام کرنا چاہیے۔ اگر کسی نے ان کی ویڈیو بنائی ہوتی تو یہ معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ جاتا۔‘

ایک اورصارف نے ائر ہوسٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا، ’کیا کوئی ائر ہوسٹس کو ہدایت اور آگاہ کر سکتا ہے کہ وہ پروفیشنل بنیں اور ان کی پرائیویسی میں دخل اندازی نہ کریں۔‘

ایک صارف نے انڈیگو ایئرلائن کو ٹیگ کرتے ہوئے ایئر ہوسٹس کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایئر ہوسٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں دیگر کا کہنا تھا کہ لوگوں کے اپنے پسندیدہ مشہور شخصیت کی تصاویر یا ویڈیو لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ایک اورصارف نے لکھا، ’اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے، آخر کار وہ ہمارے مہندرا سنگھ دھونی کی فین ہیں۔‘

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چنئی سپر کنگز کے موجودہ کپتان دھونی کو کرکٹ کے شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں اکثر ان کے مداح ان کا تعاقب کرتے ہیں اور یہ حالیہ واقعہ ان کی مستقل شہرت کا ثبوت ہے۔

Read Comments