ایل پی جی ڈیلرز نے 31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کل سے ملک بھر میں علامتی ہڑتال ہوگی۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔
چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ کل ملک بھر میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کے خلاف علامتی ہڑتال ہو گی، تمام ایل پی جی کی دوکانیں دن 12بجے تک بند رہیں گی، جب کہ 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہو گا۔
عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے، اور ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف بے وجہ کاروائیاں بند کی جائیں، پولیس و سرکاری اہلکاروں کی ایل پی جی کے کاروبار میں برائے راست مداخلت بند کی جائے۔