بھارتی اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھوی نے شادی کے 18 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی ذرائع کے مطابق دونوں تقریباً ایک سال سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔
فردین اور نتاشا کو اپنی شادی شدہ زندگی میں کچھ مشکلات کا سامنا تھا اور جب انہوں نے محسوس کیا کہ وہ اپنے معاملات کو حل کرنے میں ناکام ہیں تو انہوں نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
فلم ”نو انٹری“ کے معروف اداکار فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ ممبئی میں رہ رہے ہیں جبکہ ان کی علیحدگی کے دوران ان کی اہلیہ اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔
فی الحال ان کی طلاق کی کوئی درست وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ فردین خان اور نتاشا مادھوی 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فردین خان بہت جلد اسکرین پر واپس بھی آرہے ہیں۔