سال 2023 کے ایمی ایوارڈز کی تقریب اداکاروں اور مصنفین کی ہڑتال کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمی ایوارڈز کی تقریب رواں سال ستمبر میں ہونا تھی لیکن ہالی ووڈ کے مصنفین اور اداکاروں کی ہڑتال کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ایمی ایوارڈز کی تقریب 20 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ملتوی کی گئی ہے جبکہ پچھلے دوایوارڈز کو 2001 میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایمی ایوارڈز کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ ایونٹ کے منتظمین نئی تاریخ کا اعلان کرنے سے پہلے ٹی وی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہونے تک انتظار کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ رائٹرز کی جانب سے یہ ہڑتال مئی سے جاری ہے اوراب اداکار بھی اس میں شامل ہو چکے ہیں۔