سمندری طوفان ڈوکسوری کی چین میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت بیجنگ بھی سمندری طوفان کی زد میں آگیا۔
فوجیان کے بندرگاہی شہر میں ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔ ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شمالی چین میں دو لاکھ تیس ہزار سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
شمالی چین کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ بھی سمندری طوفان کی زد میں آگیا۔
بیجنگ میں مزید تین دن تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان سے ممکنہ طور پر ایک سو تیس ملین افراد متاثر ہوں گے۔
سمندری طوفان کی وجہ سے کھیلوں کی تقریبات بھی معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ پارکوں اور سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا۔