پاک سرزمین قدرتی خزانوں سے مالا مال ہے اور اس حوالے سے پاکستان منرلز سمٹ “ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ’’ یکم اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، سمٹ کا مقصد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ معدنی ذخائر کی جانب مبذول کرانا ہے
ملکی ترقی کیلئے حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کاوشوں سے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) قائم کی گئی ہے۔
حکومت اور پاک افوج کی مشترکہ کاوشیں ملک کو آگے لے کر جائیں گی۔
معدنیات پر سربراہی اجلاس صنعت کی رفتار کو تیز کردے گا۔ پاکستان منرلز سمٹ ترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔سمٹ کا اولین مقصد بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
اس سیمینار میں وزیر اعظم اور آرمی چیف شرکت کریں گے۔
اس حوالے سے ریکوڈک و دیگرمائن اینڈ منرلز کے منصوبوں پر متعلقہ حکام نے پیغامات جاری کیے ہیں۔چیف ایگزیکٹو افسر بیرک مارک بریسٹو کا کہنا ہے کہ ریکوڈک میں گولڈ اور کاپرکے وسیع ذخائر ہیں، اس منصوبے سے بلوچستان بھی ترقی کرے گا۔
مینجنگ ڈائریکٹرجی ایچ پی ایل مسعود نبی کا کہنا ہے کہ یہ معدنیات غیرملکی سرمایہ کاری کی کشش کا باعث ہیں، سرزمین غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے۔
وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا کہ یکم اگست کو ہونے والاسمٹ معاشی ترقی کیلئے اہم ہے۔