اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ایچ او ڈاکٹر اشوک کمار پر کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ او کلینکس کو غیرقانونی قرار دے کر سیل کرتے ہیں، پھر رشوت وصول کرکے سیل کلینکس کھول دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل اسٹورز سے بھی رشوت وصول کی جاتی ہے، ڈاکٹر اشوک کمار پرائیویٹ پریکٹس بھی کررہے ہیں۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کرپشن کی رپورٹ ڈی سی او کاڑہ کو بھجوادی۔