مسلم لیگ (ن) کا قصور میں 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا جبکہ یہ جلسہ اب 5 اگست کو ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب انشاء اللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے ’لاہور قصور بہاولنگر‘ موٹر وے کے افتتاح کریں گے اور کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے،انشاءاللہ!۔