Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2023 06:25pm

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں فوری حکم امتناع نہ مل سکا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فوری حکم امتناع نہ مل سکا۔

عدالت عالیہ نے حکم امتناع کی درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کردی۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے احکامات جاری کیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلقہ تمام کیسز آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کردیے۔

مزید پڑھیں: فوجداری کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے تیار 342 کا سوالنامہ سامنے آگیا

عدالت نے کہا کہ فیس بک پوسٹیں جج سے متعلقہ ہیں یا نہیں؟ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) فارنزک کرکے بتائے۔

اس سے پہلےاسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف سیشن کورٹ میں جاری توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس، 8 رپورٹرز کو عدالت میں آنے کی اجازت، پولیس کی صحافیوں سے ہاتھا پائی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ ہم اس حوالے سے تحریری آرڈر جاری کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ چار پانچ دن میں ہماری درخواستوں پر فیصلہ ہو جائے گا، پریکٹیکلی مشکل ہے ٹرائل جاری رہے اور ہماری درخواستیں غیر مؤثر ہو جائیں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس: ’سپریم کورٹ کے آرڈرآنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے‘

خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ جب تک قابل سماعت ہونے کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک ٹرائل جاری نہیں رہ سکتا۔

Read Comments