علمائے کرام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام امن والا مہینہ ہے جس کی حرمت برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شرپسند عناصر دشمن کے ایجنٹ ہیں۔
محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے علما کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سب کی ذمہ داری ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا ہے کہ سب کو ملکر امام حسین کی یاد منانا چاہیئے، ضابطہ اخلاق جو بنایا گیا ہےاس پر عمل کیا جائے کیونکہ پاکستان کے دشمن بہت زیادہ ہیں، جو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
عالم دین مفتی محمد عبداللہ کا کہنا ہے کہ سب مسالک کے علما ماہ مقدس کے دوران اپنے اپنے طریقہ کے مطابق عبادت تک محدود رہیں، ایسے جملے کہنے سے پرہیز کریں جس سے امن سبوتاژ ہو۔
علما کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا قلعہ ہے یہاں رہنے والا ہر شخص پاکستان سے محبت کرتا ہے اور امن کا خواہاں ہے۔