آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو سات بجے کھارا درحسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔
کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ایم اے جناح روڈ کو رات گئے کنٹینرز لگا کربند کردیا گیا تھا۔ جلوس کے راستے کے اطراف بھی گلیاں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔
جلوس کے راستوں کے اطراف میں موبائل سروسز بند کر دی گئی ہیں۔
نمائش، لائنز ایریا، صدر، سولجر بازار، بولٹن مارکیٹ اور ٹاورمیں موبائل سگنل بند ہیں۔ پی ای سی ایچ ایس، کمشیر روڈ، ملیر، مارٹن کوارٹر، لسبیلہ میں بھی جزوی موبائل فون سگنل کی بندش ہے۔
جلوس کی سیکیورٹی پر چار ہزار پولیس اہلکار، تین سو ٹریفک اہلکار اور رینجرز کے جوان تعینات ہیں۔ 20 بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔