Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2023 12:20pm

سیما حیدر کی پاکستانی شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی، دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ سیما حیدر کی پاکستانی شہریت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، بھارت نے سیما حیدر تک تاحال قونصلر رسائی نہیں دی۔

تےرجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انجو مصدقہ ویزے پر پاکستان آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ وزیر خارجہ مختلف ممالک کی قیادت سے رابطے میں رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے 2 امور پر توجہ مرکوز رکھی اور انسداد اسلاموفوبیا، بلیک سی فوڈ پلان پر توجہ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سویڈن واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں، امید ہے سوئیڈن حکومت واقعہ کے خلاف اقدامات اٹھائے گی۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ لداخ میں بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مہم جوئی کا پلواما واقعہ میں بھرپور جواب دے چکے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یونان کشتی سانحے کی 15 میتیں وطن واپس لائی گئیں، ڈی این اے نتائج کے مطابق مزید کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا مشورہ دینے والوں کو بھی یہی مشورہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ روس یوکرین تنازعے کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

Read Comments