خوبصورتی سے سجے کیک ہوں یا چیزی پیزا، چاکلیت کوکیز ہوں یا مفنز من پسند چیزیں گھر پر بنانےکے لیے خواتین اکثر بیکنگ کرتی ہیں لیکن زیادہ مہارت نہ رکھنے والے اگر کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی آزما لیں توبیکنگ کافی آسان ہوجاتی ہے۔
اگر آپ بھی بیکنگ کے دوران پیش آنے والی پریشانیوں سے تنگ ہیں تو ان مشوروں پرعمل کریں اور اپنا کام آسان بنائیں۔
کیک کا اہم جز وہپڈ کریم ہے جسے اضافی فلفی (Fluffy) بنانے کے لیے پہلے اپنے مکسنگ پیالے کو ٹھنڈا کریں۔ اس عمل سے کریم ایکسٹرا فلفی بنے گی
اگرکیک کا آمیزہ کم ہو اور بیکنگ پین بڑا ہو تو فوائل شیٹ سے پین کو چھوٹا بنا لین۔
اگر آپ کی کوکیز نرم بنتی ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے جو انڈے شامل کیے تھے وہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھے گئے تھے۔ ٹھنڈے انڈوں کا استعمال نہ کریں۔
اگر ہینڈ بیٹر کے استعمال کے دوران آپکا بیٹر بھی دیواریں خراب کرتا ہے تو اپنے ہینڈ مکسرمیں کاغذ کی پلیٹ منسلک کرلیں۔
اگر بٹرملک نہیں ہے تو دودھ میں سرکہ ملا کر استعمال کرلیں بٹر ملک بن جائے گا۔
اگر آپ نے اپنے کیک کو اوور بیک کیا ہے اوروہ بہت خشک ہوگیا ہے تو تھوڑا شیرہ ڈال دیں۔
اوون میں کوکیز کو بہت زیادہ پھیلنے سے روکنے کے لیے انہیں بیک کرنے سے قبل 15 منٹ کے لیے فریزر میں ڈالیں۔