ایک تحقیق کے مطابق انڈے بہترین غذا ہیں اور ناشتے میں انہیں کھانا اہم بھی ہے لٰہذا انڈوں کا استعمال آپ کو بہت سارے فوائد فراہم کر سکتا ہے۔
روزانہ 3 انڈے کھانے سے آپ وٹامن بی 5، وٹامن بی 12، وٹامن بی 2، فاسفورس، سیلینیم اور وٹامن ڈی اور ای، وٹامن کے،وٹامن بی 6، زنک اور کیلشیم کی اچھی مقدارحاصل کر سکتے ہیں۔
انسانی جسم کو کچھ کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ انڈوں میں موجود ہوتا ہے۔ روزانہ 3 انڈے کھانا آپ کے ایچ ڈی ایل(ہائی ڈینسیٹی لیپو پروٹین) کولیسٹرول میں اضافہ کرتا ہے اور جسم میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کو ختم بھی کرتا ہے۔
انڈہ آپ کے جسم میں موجود تمام نقصان دہ کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے جس سے دل کی بیماری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ انڈوں میں موجود سیلینیم دل کوطاقت فراہم کرتے ہیں جس سے جلدی موت کے امکانات بھی پچاس فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 3 انڈے کھانا آپ کی ہڈیوں کی نشوونما کو بڑھاتے ہیں۔ ان میں پایا جانے والا پروٹین دراصل آپ کے کیلشیم کو برقرار رکھنے اور جذب کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کی ہڈیاں مظبوط ہوتی ہیں۔
ناشتے میں انڈوں کا استعمال آپ کی یادداشت کو تیزکرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ اس میں وافر مقدار میں کولین پایا جاتا ہے جو دماغ کیلئے ایک اہم غذا ہے۔
انڈے لیوٹین اور زیکسانتھن کی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس ہیں جو آنکھوں کی بینائی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔