انسان کا مدافعتی نظام ایک ایسا مکینزم ہے جو بیمادری سے بچاتا ہے ۔
جب آپ کا مدافعتی نظام مناسب طریقے سے کام کر رہا ہوتا ہے تو یہ حملہ آور وائرس جیسے کہ کورونا وائرس ، پرکاسائٹس اور برٹ کو آپکی صحت پر اثرانداز ہونے سے روکتا ہے ۔ لیکن نامناسب غذا اورغلط طرز زندگی ذریعے، جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہوسکتا ہے۔
مدافعتی نظام بہتر بنانے کے لئے بہترطرززندگی ضروری ہے تاکہ یہ وائرس ، انفیکشنز کے حملوں سے بچا جاسکے۔
آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے بہترین طریقوں میں سے مضر صحت کھانا اور مشروبات سے چھٹکارا حاصل کرکے صحت مند طرز زندگی اپنانا ہے۔ خوراک میں تمباکو سمیت دیگر نشہ آور چیزیں ، زیادہ چربی والی غذاؤں کو ختم کردیں۔
آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے غذا کے ذریعے صحیح وٹامن حاصل کرنا ضروری ہے ۔ متوازن غذا وٹامنز اور معدنیات کی مناسب سطح کو برقرار رکھنے کا ذریعہ ہے جو آپ کی صحت کے لیےضروری ہے ۔
وٹامن سی ، بی 6 ، اور ای حاصل کرنے سے آپ کے مدافعتی نظام کوبیماریوں سے بہتر طور پرلڑنے مں بھی مدد مل سکتی ہے۔
دماغ کا انسان کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ بہت سی تحقیقات سے یہ بات واضع ہے کہ ذہنی تناؤ کا شکار افراد کا مدا فعاتی نظام بہتر نہیں ہوتا۔
سائنس دانوں کی تحقیق سے یہ بات واضع ہے کہ طویل مدتی تناؤ جسم میں حفاظتی مدافعتی ردعمل متاثر کرتا ہے ، جس سے آپ کے بیمارہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
نیند جسم کی مجموعی صحت کے لیے بہت اہم ہے. نیند کی کمی اس بات پر اثر انداز ہوسکتی ہے کہ آپ بیماری سے لڑنے کےلیے کتنے تیار ہیں ۔ جب آپ سوتے ہیں تو آپ کا مدافعتی نظام سائٹوکنز جاری کرتا ہے جو مدافعتی نظام کو مستحکم کرتا ہے۔
باقاعدگی سے ورزش کے معمولات آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتے ہیں ، جو آپ کو بیما ری اور انفکشنز سے لڑنے کے لئے بہتر طور پر تیار کرسکتے ہیں۔
ورزش آپ کے مدافعتی نظام کو فروغ دینے میں بھی مدد کر سکتی ہے تاکہ بیما ری کے خطرے کو کم کیا جاسکے ۔