نیدرلینڈزکی رہائشی باربرا جیمن نامی خاتون ہیومن ریسورسز ایکسپرٹ ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ان کا بیٹا کم عمری میں ہی سائبر جرم کا مرتکب ہوا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا کمپیوٹر پر بہت زیادہ وقت صرف کرتا تھا اور اس نے 8 برس کی عمر سے ہی ہیکنگ شروع کر دی تھی۔
باربرا نے کہا کہ بیٹا انٹرنیٹ پربغیر ادائیگی کیے چیزیں آرڈر کرنے لگا تھا۔بچے نے ڈارک ویب پر مفت پیزا خریدنے سے یہ سلسلہ شروع کیا جو بڑھتے بڑھتے اے کے 47 رائفل تک پہنچ گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے نے تقریباً ایک مہینہ لگا کر پولینڈ سے بلغاریہ کے راستے گھر پر رائفل منگوائی تاکہ کسٹمز سے بچا جاسکے۔
خاتون نے مقامی پولیس کے دفتر جاکر رائفل ان کے حوالے کردی اور بچے کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی۔
تاہم حالات سے تنگ آکر ماں نے سائبر سکیورٹی کی ٹریننگ لی اور اب وہ ڈچ پولیس کے لئے بطورسائبراسپیشل رضاکار کے طور پر کام کرتی ہیں۔