Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2023 12:52pm

فیصل مسجد کے قلفی فروش کی قید بامشقت ختم، عدالت نے ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل مسجد پارکنگ میں قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرکے فریقین کو نوٹسزجاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی اور ملزم کی فیملی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بنیادی الزام لگایا گیا کہ بغیر لائسنس کے ریڑھی لگائی گئی۔

عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ ابھی تک کوئی چارج فریم نہیں ہوا، چالان جمع ہوا ہے، درخواست گزار اپنے گھر کو چلانے کے لئے فیصل مسجد کی پارکنگ میں ریڑھی لگاتا ہے، میرے موکل کو مجرم قرار دیا گیا جبکہ انہوں نے مانا کہ میں ریڑھی لگاتا ہوں۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کرکے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اپنے چالان میں قلفی کی ریڑھی لگا نے سے ملزم پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا تھا۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے سی ڈی اے کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے فرمان اللہ کو 3 ماہ قید با مشقت اور5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔

Read Comments