Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2023 01:01pm

یوایس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل کوریلا کا دورہ پاکستان مکمل، اعلامیہ جاری

یو ایس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل کوریلا کا دورہ پاکستان مکمل ہونے سے متعلق اعلامیہ جاری کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ جنرل کوریلا نے پاکستان کی اعلٰی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ اس دوران انسداد دہشت گردی، ملٹری ٹراما ، کومبیٹ کئیر، سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یو ایس سینٹرل کمانڈکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گہا ہے کہ جنرل کوریلا نے دورہ پاکستان کے دوران اعلٰی عسکری قیادت سےملاقاتیں کیں جن کا مقصدسیکیورٹی صورتحال سے آگاہی حاصل کرناتھا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملٹری تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی، انسداد دہشتگردی، ملٹری ٹراما،سیکورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران ڈیزاسٹرریلیف اورامداد ی سرگرمیوں پر بھی غور کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنرل مائیکل کوریلا نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرکابھی دورہ کیا۔ ان کی ڈی جی ملٹری ٹریننگ، کمانڈر این سی ٹی سی سے بھی ملاقات کی۔

دورہ پاکستان کے دوران جنرل کوریلا نے پاکستان آرمی سنائپر اسکول کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی کی مشترکہ تربیت کے مواقع پر بات چیت اور پاک فوج کےٹریننگ مینجمنٹ پراسیس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل کوریلانے لائیو فائر اسالٹ اوراسنائپر رینج کامشاہدہ بھی کیا۔

یو ایس سینٹرل کمانڈ کے مطابق جنرل کوریلا پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت سےبہت متاثر ہوئے، وہ پاک امریکاتعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔

جنرل کوریلا کا کہنا ہے کہ 75 سال سے چلی آرہی اہم شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم رکھتا ہوں۔

Read Comments