تپتی گرمیوں میں پکنک پر جانے والے حضرات کی آسانی کیلئے ائرکنڈیشنر بنانے والی ایک کپمنی نے ایک نئی اور منفرد چیز دریافت کی ہے۔
نیویارک میں ایکٹوکول نامی کمپنی نے چادرسے ملتی جلتی ایک پیڈ ایجاد کی ہے جو کسی بھی کرسی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
یہ پیڈ تیز گرمی میں کسی بھی کرسی کو تیزی سے سات ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا کر سکتا ہے۔
ایکٹوکول کی اس ایجاد کو پیڈ کی طرح کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی کرسی پر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ 300 پونڈ یعنی 136 کلوگرام تک کے وزن کو برداشت کر سکتی ہے۔
کمپنی نے یہ منفرد ایجاد سات سال کی محنت کے بعد تیارکی ہے۔
اس چادر نما پیڈ کے اندر 54 فٹ طویل لائنیں ہیں جو ہر گوشے تک ٹھنڈی ہوا پھینکتی ہیں۔ یہ ٹھنڈی ہوا آرکٹیکا کولنگ پمپس سے یہاں تک آتی ہیں، اس طرح کرسی کے اطراف کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کرسی کولر کی ٹھنڈک کا استعمال کرتی ہے۔
ایکٹوکو 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ باآسانی چلایا جاسکتا ہے تاہم درجہ حرارت کو تین طرح سےکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
شدید گرمی میں بھی پوری کرسی ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ائر کنڈیشنر میں تبدیل ہو جاتی ہے اورگرمی میں بھی خوشگوار ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔
ائر کنڈیشنر جیسی کرسی کی قیمت 147 ڈالررکھی گئی ہے۔