Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2023 10:58am

والدین ہوشیار باش: دبئی میں بچوں کیلئے نیا قانون متعارف

متحدہ عرب امارات حکومت نے والدین پر بچوں کو موسمِ گرما میں گاڑیوں میں اکیلا چھوڑنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کی وجہ گرمیوں میں گاڑی کے اندر درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہے جس کی وجہ سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس بارے میں غفلت برتنے والے والدین کو حکام نا صرف 5000 درہم تک کے جرمانے کی سزا دیں گے بلکہ جیل بھی بھجواسکتے ہیں۔

دبئی پولیس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو گاڑی میں اکیلا چھوڑنا ناگزیر ہے اور ممکنہ طور پر جان لیوا بھی ہے کیونکہ گاڑی کے اندر درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے دم گھٹ سکتا ہے۔

یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت کو ذمہ داری سمجھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Read Comments