ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، ان کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت کی جائے گی، اور دونوں وزرائےخارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔