ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ ہونے پر معطل دوائیں بھی مارکیٹ سے واپس نہیں اٹھائی گئیں۔
آڈٹ رپورٹ نے ڈریپ کی سنگین غفلت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، اور انکشاف ہوا ہے کہ ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سر درد، سوجن، پٹھوں کے درد کی کچھ دواؤں کو معطل کیا گیا تھا، تاہمڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی طرف سے غیر رجسٹرڈ ہونے پر معطل کی گئی دوائیں مارکیٹ سے واپس نہیں اٹھائی گئیں، اور دوائیں تاحال مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈریپ کا اسٹاک واپس نہ لینا لوگوں کی جانوں سے کھیلنا ہے، آڈٹ نے ذمہ دار افراد کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے خود ان دواؤں کو معطل کر رکھا تھا۔