Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 06:10pm

جناح ہاوس حملہ کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ

جناح ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آٸی کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کو اشتہاری قرار دینے کی کاررواٸی منسوخ کر دی گئی۔

لاہو کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی دو بہنوں کو جناح ہاوس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ تفتیشی افسر کے مطابق دونوں خواتین نے مقدمہ میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ اور تفتیشی افسر کے مطابق ضمانت کا علم نہ ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دلوانے کی درخواست دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ دونوں خواتین اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں لہذا اشتہاری قرار دینے کا حکم منسوخ کیا جاتا ہے۔

عدالت نے گزشتہ روز علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 22 پی ٹی آٸی رہنماوں کو اشتہاری قرار دیا تھا-

Read Comments