Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 12:42pm

چہرے پر برف لگانے کے حیرت انگیز فوائد

چہرے کی موثردیکھ بھال کیلئے مہنگے بیوٹی ٹریٹمنٹس اپنی جگہ لیلکن بہترین نکھار کے’آئسنگ’ (برف کا استعمال) بھی نہایت کارآمد ہے ۔ جلد کی دیکھ بھال کے لیے جلد کی آئسنگ معمول میں شامل کرنا چاہئیے

اگرخواتین باقاعدگی سے اپنی جلد پر برف لگانا شروع کر دیں تو انہیں نہ صرف کئی مسائل سے چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ ان کی جلد نرم وملائم اور تروتازہ بھی ہو جائے گی۔

برف جلد کے مساموں کو تنگ کر دیتی ہے اوراس کے اوپرایک بیریئر بنا دیتی ہے جو میک اپ کو جلد کے مساموں میں سرایت کرنے سے روکتا ہے۔

اگرچہرے پر برف لگائی جائے تو اس کے جلد پر بہت ہی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بیوٹیشن اس طریقے کو ضرور آزماتی ہیں۔

چہرے پر برف لگانے کے نتیجے میں ہونے والے حیران کن اثرات جانیں جس کے بعد آپ ضرور کوشش کریں گی کہ باقاعدگی سے چہرے پر برف لگائی جائے۔

آئسنگ کے فوائد:

جلد کی آئسنگ کھلے مساموں کو بند کرتے ہوئےچہرے کو ٹوننگ کرتی ہے ، جس سے جلد ہموار نظر آتی ہے۔

آئسنگ جلد کے مردہ خلیوں کی بیرونی پرت کو ہٹانے میں مدد کرتے ہوئے نیچے موجود نئے خلیوں کو زیادہ مساوی ، ہموار تقسیم میں بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

سوجن اور دانوں کی سرخی کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے، اور جلن والی جلد کو بھی پرسکون کرتی ہے

آئسنگ آپ کے خون کی شریانوں کو تنگ کرتی ہے، خون کے بہاؤ کو بہتر بناتی ہے اور آپ کی رنگت صاف کرنے کے ساتھ جلد میں فوری چمک پیدا کرتی ہے۔

برف کی ٹھنڈک آپ کی جلد کے مساموں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہے اور عمر بڑھنے کی ابھرتی ہوئی علامات جیسے جھریوں اور باریک لکیروں کی ظاہری شکل کو محدود کرتی ہے ، جس سے آپ کی جلد مضبوط اور جوان نظر آتی ہے۔

برف کا استعمال دھوپ کے علاج کا ایک بہترین طریقہ ہے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو سرخی اور سوزش سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

7۔ چہرے پر باقاعدگی سے برف لگانے سے پھیلی ہوئی خون کی شریانیں سکڑ کر سوجن کم کرتی ہیں۔ اس طرح یہ آنکھوں کے نیچے سوزش سے چھٹکارا پانے میں بھی مددگار ہے۔

Read Comments