مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل ہونے کے بعد اجلاس کل 25 جولائی شام 5 بجے کے بجائے 2 بجے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل ہوگیا۔
تبدیل شدہ وقت کے مطابق اب مشترکہ اجلاس کل 25 جولائی شام 5 بجے کے بجائے دوپہر2 بجے ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ٹائم میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا گیا۔