الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گریڈ 18 کی آفیسر قرۃ العین فاطمہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے عہدے سے ہٹادیا۔
الیکشن کمیشن نے قرۃ العین فاطمہ کو وزارت انفارمیشن واپس بھجوادیا، قراۃ العین وزارت اطلاعات سے ڈیپوٹیشن پر الیکشن کمیشن آئی تھیں۔
الیکشن کمیشن نے ترجمان الیکشن کمیشن کو ہٹانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نئے ترجمان کا اعلان جلد متوقع ہے۔