اگر آپ بیرونِ ملک میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، تو فکر نہ کیجیئے کیونکہ ترکی بین الاقوامی طلَبہ کے لیے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے، اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ساتھ ہی مختلف شعبہ جات میں انگریزی زبان میں پڑھائے جانے والے کورسز کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔
ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے متعدد فوائد ہیں، ملک بھر کی یونیورسٹیاں خاص طور پر بین الاقوامی طلَبہ کو وظائف کی پیشکش بھی کرتی ہیں، اسی وجہ سے دنیا بھر کے طلَبہ ترکی میں تعلیم کی غرض سے رُخ کرتے ہیں۔ ترکی کا معاشرہ اور ثقافت لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے، جبکہ وہاں سستی رہائش اور ٹیوشن فیس ہونے کی وجہ سے طلَبہ کے لئے یہ ایک پُرکشش منزل ہے۔
ترکی جانے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اسٹوڈنٹ ویزا یا ٹورسٹ ویزا کی ضرورت ہوتی ہے تاہم طالب علم کی حیثیت سے آپ دونوں ویز حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ترکی میں طویل عرصے کے لیے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو وہاں پہنچنے کے بعد آپ کو رہائشی کے لیے اجازت نامے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
ترکی کا ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ 2 مختلف راستے اختیار کرسکتے ہیں۔
اناطولیہ ٹریول سروسز جیسی ٹریول ایجنسی کے ذریعے ویزا درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ طریقہ آپ کو اسٹوڈنٹ ویزا، ورک ویزا، یا ٹریول ویزا حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
دوسرا طریقہ ای ویزا حاصل کرنا ہے، جس کے لیے آپ آن لائن درخواست دے سکتے ہیں تاہم یہ ویزا صرف سفر اور تجارتی مقاصد کے لیے دیا جاتا ہے۔
ترکی کا ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔
ترکی میں آپ کو ایک پروگرام میں کنفرم کیا جائے اور آپ ویزا کے لیے صرف ایک بار درخواست دے سکتے ہیں، جب آپ کو ترکی کی کسی یونیورسٹی سے باضابطہ طور پر داخلے کی منظوری کا خط موصول ہوجائے۔
ویزے کے لیے پاسپورٹ زائد المیعاد نہ ہوکیونکہ اکثرلوگ ویزے کے لیے اپلائی کرتے ہوئے پاسپورٹ کی میعاد کب ختم ہونے والی ہے یہ دیکھنا بھول جاتے ہیں۔
آپ کی بائیو میٹرک تصاویر ترکی کے ویزا کے تقاضوں کے مطابق ہونی چاہئیں، ترک حکام نے اپنی ویب سائٹ پر تصاویر سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی ہیں۔
آپ کے پاس بُک شدہ فلائٹ ٹکٹ کا ثبوت ہونا چاہیے جبکہ یہ دو طرفہ ٹکٹ ہونا چاہیے۔
سفری انشورنس کا ثبوت لازمی ہونا چاہیے اور ایک بین الاقوامی ٹریول ایجنٹ اس میں آپ کو مدد فراہم کرسکتا ہے۔
مالی وسائل کا ثبوت بھی دینا ہوگا اس کے لیے ترک حکام چاہتے ہیں کہ آپ یہ ظاہر کریں کہ آپ کے پاس اپنی تعلیم کے دوران ترکی میں رہنے کے لیے رقم کے ساتھ ہی فیس ادا کرنے کے اہل ہیں۔ آپ کو ثبوت دینا ہوگا جیسے کہ بینک اسٹیٹمنٹس، جس سے یہ ثابت ہو کہ آپ کے پاس مطلوبہ رقم، اسکالرشپ کا خط اور کفالت کا خط، اگر آپ کے والدین یا کوئی اور شخص ترکی میں آپ کے قیام اور تعلیم کو سپانسر کر رہا ہے۔
ویزے کی ادائیگی کی فیس یہاں پاکستانی کرنسی میں بتائی گئی ہے۔
اس کے بعد ویزا کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد یہ ضروری ہے کہ قانونی طریقہ کار کے لیے کچھ اہم دستاویزات تیار کریں، جس کی بنیاد پرآپ ترکی با آسانی آنے کے بعد اس پرعمل کرسکتے ہیں۔
ترکی پہنچ جانے کے بعد فوراً کئی اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جیسے اپنے نام پر سِم کارڈ حاصل کرنا، آپ کا ٹیکس نمبر، equivalency سرٹیفکیٹ، اور رہائشی اجازت نامہ شامل ہے۔
درج ذیل مرحلہ وار گائیڈ آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
رہائشی اجازت نامہ اور equivalency سرٹیفکیٹ کے قانونی طریقہ کار کی تکمیل کے دوران بینک اکاؤنٹ کھولنے اور حکام سے رابطہ کرنے کی صورت میں آپ کو ایک فون نمبر کی ضرورت ہوگی۔
سرکاری محکمے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے آپ کو ان دستاویزات کے بارے میں مطلع کرتے ہیں، لہذا آپ کے نام پر ایک سم کارڈ ضروری ہے۔
سم کارڈ حاصل کرنے کے لیے آپ کو پاسپورٹ کی ضرورت ہوگی، ایک بار جب آپ اپنا رہائشی اجازت نامہ حاصل کر لیتے ہیں، تو یہ تجویز کی جاتی ہے کہ آپ اپنی سم کو اپنے رہائشی اجازت نامے میں منتقل کریں۔
ٹیکس نمبر حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں: ایک آن لائن درخواست کے ذریعے اور دوسرا آپ کے قریب کسی بھی ٹیکس آفس کا وزٹ کرسکتے ہیں۔ ٹیکس نمبر کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے، جب آپ اہم ادائیگیوں، بینک اکاؤنٹ کھولنے یا اپنے موبائل فون کو رجسٹر کرنا ہوتا ہے۔
ایک بار جب آپ اپنا رہائشی پرمٹ کارڈ حاصل کر لیتے ہیں، تو اس پر آپ کا غیرملکی شناختی نمبر ہوگا۔ آپ تمام قانونی مسائل کے لیے اپنا غیرملکی شناختی نمبر استعمال کرسکتے ہیں تاہم جب تک آپ اسے حاصل نہ کریں، ٹیکس نمبر وہ آئی ڈی نمبر ہے، جسے آپ استعمال کریں گے۔
اپنا ٹیکس نمبر حاصل کرنے کے لیے آپ ٹیکس آفس کے آفیشل ویب پیج پر جاسکتے ہیں۔ صفحہ کے نچلے حصے میں ’Application for Non Citizen‘s Potential Tax Number’ بٹن پر کلک کریں اور مطلوبہ تفصیلات پُر کریں۔ براہ کرم اپنے براؤزر پر کوکیز اور پاپ اپس کو فعال کریں کیونکہ آپ کا ٹیکس آئی ڈی نمبر آپ کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ایک آفیشل لیٹر کے طور پر دیا جائے گا۔
اگر آپ ٹیکس نمبر کے لیے آن لائن درخواست نہیں دے سکتے ہیں، تو آپ کو اپنے پاسپورٹ کے ساتھ ذاتی طور پر قریبی ٹیکس آفس کا وزٹ کرسکتے ہیں۔
رہائش کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے e-ikamet ویب سائٹ سے ایک آن لائن درخواست فارم پُر کرنا ہوگا۔ پھر اپنی اپوائنٹمنٹ کی تاریخ تک مطلوبہ دستاویزات جمع کریں۔ مطلوبہ دستاویزات کی فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ کافی طویل ہے اور اس میں رہائشی اجازت نامے کی درخواست، آپ کے پاسپورٹ کی ایک فوٹو کاپی، چار بائیو میٹرک تصاویر، ہیلتھ انشورنس کا ثبوت، آپ کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہے وغیرہ شامل ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد ہے۔
ترکی میں ایک انڈرگریجویٹ طالب علم کے طور پر آپ کو اپنی یونیورسٹی کی رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے ترکی کی تعلیمی معیار کا مساوی ہونا ضروری ہے۔
ترکی میں مذکورہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں۔ سب سے پہلے پاکستان میں اپنی ترک مساوی حیثیت حاصل کرنا ہے تاہم اس کے لیے آپ کو اسلام آباد میں ترک سفارت خانے کا وزٹ کرنا پڑے گا۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ترکی میں equivalence کریں۔
اس عمل کی مکمل گائیڈ یہاں دستیاب ہے۔
اگر آپ انٹرنیشنل بکلوریٹ کے طالب علم ہیں، اپنے دستاویزات کی تصدیق کروانے کے لیے آپ اس سائٹ پر جاسکتے ہیں۔
ترکی میں زندگی پاکستانی طلباء کے لیے قدرے مشکل ہوسکتی ہے خاص طور پر زبان الگ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں۔ ہمارے پاس ترکی میں پاکستانیوں کو ثقافتی مشلکلات سے متعلق ایک علیحدہ مضمون ہے۔
ترکی میں موسم زیادہ تر سال بھر سرد رہتا ہے لہذا تیار رہیں اور اپنے ساتھ گرم کپڑے اور جیکٹس بھی لیکر جائیں ساتھ ہی اپنے ایکسٹینشن وائرز اور یونیورسل اڈاپٹر لے لیں کیونکہ ترکی کے پلگ پاکستان کے پلگ سے مختلف ہوتے ہیں۔
ترکی میں تقریباً ہر جگہ طلبہ کو ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے لہذا رقم کی ادائیگی کرنے سے پہلے پوچھنا نہ بھولیں۔
نوٹ: مضمون کا انگریزی متن یہاں سے پڑھا جاسکتا ہے۔