Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 04:38pm

سیلف کیئر ڈے: خود سے محبت کے عالمی دن پر چند آسان تجاویز

ہرسال دنیا میں رہنے والوں کیلئے ایک دن خود اپنی دیکھ بھال کی مناسبت سے وقف ہے جسے ’سیلف کئیرڈے‘ کہا جاتا ہے۔

یہ دن ہر سال 24 جولائی کو منایا جاتا ہے۔اس تاریخ کا مقصد یہ یاد دہانی کروانا ہے کہ ہمیں خود کی دیکھ بھال دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کرنی چاہئیے۔

یہ دن اپنے آپ سے محبت کرنے اوراپنی دیکھ بھال کرنے کی اہمیت سمجھنے کے لیے وقف ہے.

اگرچہ ہردن خود کی دیکھ بھال کو ترجیح دینا ضروری ہے لیکن خود کی دیکھ بھال کے کچھ چند آسان طریقہ کار ہیں جسے نا صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی اپنا سکتے ہیں۔

اپنے لیے وقت نکالیں

اپنے لیے ایک مخصوص وقت نکالیں چاہے یہ دن میں صرف ایک گھنٹہ ہی کیوں نہ ہو، اپنے کیلنڈر میں کچھ وقت مقرر کریں تاکہ آپ پُرسکون محسوس کریں۔اس وقت میں آپ اپنی پسندیدہ ویب سیریز دیکھیں، کتاب پڑھیں، چہل قدمی کریں۔

غذائیت سے بھرپورکھانا کھائیں

صحت مند کھانےجیسا آسان اور مؤثرعمل بھی خود کی دیکھ بھال کے سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے۔

متوازن غذا جس میں سبزیاں، تازہ پھل اوراناج شامل ہیں نہ صرف آپ کی توانائی کی سطح کو بڑھاتی ہے بلکہ آپ کی مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔

ورزش کریں

باقاعدگی سے ورزش نہ صرف فٹنس کی سطح کو بڑھانے اور قوتِ برداشت بڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ ذہنی تناؤ کی سطح کم کرکے ذہنی صحت بہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

آپ روزانہ کی بنیا د پر ورزش نا کرسکیں تو کوئی بات نہیں لیکن اس دن اپنے لئے کوئی وقت ضرور مقرر کریں۔

بھرپورنیند لیں

ہم سبھی جانتے ہیں کہ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے مناسب نیند حاصل کرنا کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن ہم میں سے زیادہ ترمناسب نیند نہیں لیتے۔

اس ایک دن اپنی نیند صحیح طریقے سے لیں۔

ذہن سازی کی مشق کریں

بدھ مت کے صحیفوں کے مطابق ذہن سازی ایک واضح تفہیم ہے۔ اس کیلئے آپ سانس لینے کی مشقیں، مراقبہ، یوگاکرکے اپنے آپ کو پُر سکون کرسکتے ہیں۔

Read Comments