21 جولائی 2023 کو ایک ساتھ دو ہالی ووڈ فلمیں ”باربی“ اور ”اوپن ہائیمر“ ریلیز ہوئیں اور دونوں ہی ایک دوسرے سے بالکل مختلف تھیں، یعنی اس بار باکس آفس پر ذہانت کا مقابلہ حسن سے تھا۔
”باربی“ کو جہاں گریٹا گیروِگ نے ڈائریکٹ کیا ہے، وہیں کرسٹوفر نولن نے ”اوپن ہائیمر“ کو ڈائریکٹ کیا ہے۔
ابتدائی بزنس رپورٹس کے مطابق، ”اوپن ہائیمر“ نے باکس آفس کے پہلے دن بھارت میں ”باربی“ کو پیچھے چھوڑا، تاہم بین الاقوامی مارکیٹس میں صورتحال مختلف رہی۔
”باربی“ نے باکس آفس پر ”اوپن ہائیمر“ کو شکست دیدی۔
ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق، مارگٹ روبی اور رائن گوسلنگ کی ”باربی“ نے 51 بین الاقوامی مارکیٹوں میں 41.4 ملین امریکی ڈالر جمع کیے ہیں۔ دوسری طرف، سیلین مرفی کی “اوپن ہائیمر نے اپنی 57 مارکیٹوں میں 15.7 ملین امریکی ڈالر کمائے۔
جہاں تک بھارتی باکس آفس کے کا تعلق ہے تو کرسٹوفر نولن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پہلے دن 13.50 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی جبکہ ”باربی“ محض 5 کروڑ روپے کما سکی۔