کرسٹوفر نولان کی فلم ’اوپن ہائیمر‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کے لیے پیش کردی گئی ۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان نے کہا ہے کہ یہ فلم ایٹم بم کی ایجاد کرنے کی کہانی ہے جس کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا اوپن ہائیمر امریکی لیبارٹری میں جو کام کیا وہ سائنس کا بہترین نمونہ تھا، وہ بہت مثبت کام تھا لیکن اس کے نتائج بہت منفی نکلے۔
نولان کا کہنا ہے کہ ایٹم بم بننا بھی تاریخی لمحہ تھا اور اب مصنوعی ذہانت کا دنیا میں عروج بھی ایک تاریخی لمحہ ہے، مصنوعی ذہانت کے محققین اس لمحے کو ’اوپن ہائیمر کا لمحہ‘ قرار دیتے ہیں۔
اس فلم کی کہانی ایٹم بم کے موجد جے روبرٹ اوپن ہائیمر کے گرد گھومتی ہے جو کہ دوسری جنگ عظیم میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ایٹم بم بناتے ہیں۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں آئرش اداکار کیلین مرفی، ایمیلی بلنٹ، میٹ ڈیمن، رابرٹ ڈاؤںی جونیئر، جیک کوئڈ اور فلورینس پج شامل ہیں۔