محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں کو بچوں کو اس متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔
پنجاب میں بچوں پر تشدد اور جنسی ہراسگی کے کیسز میں اضافہ ہونے پر محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام اسکولوں میں جنسی ہراسگی پر آگاہی مہم چلانے کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں کے پرنسپل بچوں کو اس متعلق آگاہ کریں، اور اسکولوں میں اس حوالے سے ہونے والے اقدامات سے متعلق رپورٹ 25 جولائی تک محکمہ تعلیم کو ارسال کی جائے۔