انسان خود کو تندوست رکھنے کے لیے ورزش کرتا ہے لیکن اگر اس کوغلط طریقے سے کیا جائے، تو یہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے بالکل اسی طرح جِم میں 210 کلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے بیل بار نے باڈی بلڈر کی گردن توڑ دی، ڈاکٹرز بھی جان بچانے میں ناکام ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں 210 کلوگرام اسکواٹ پریس کرنے کی کوشش کے دوران ایک فٹنس انفلونسر باربل سے ہلاک ہوگیا، 33 سالہ جسٹن وکی جم میں باڈی بلڈنگ کی تربیت کر رہا تھا اور 15 جولائی کو اس حادثے کے فورا بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔
جسٹن وکی کے انسٹاگرام فالورز کی بات کی جائے، تو 30 ہزار ہیں، تاہم حادثے کے فوری بعد ہی جسٹن کو ایک مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی گردن ٹوٹی ہوئی تھی اور اس کے دل اور پھیپھڑوں سے جڑنے والے اہم اعصاب پر شدید دباؤ تھا۔
ڈاکٹرز نے اپنی جانب سے 33 سالہ جسٹن کی جان بچانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن آپریشن کے فوراً بعد اس کی موت ہوگئی۔ جسٹن کا تعلق انڈونیشیا میں مشرقی جاوا سے تھا۔ وہ اپنی ٹانگیں پھیلانے کی کوشش کررہا تھا کیونکہ سارا بھاری وزن اس کے کندھوں پر آگیا تھا، پھر بھی وہ سیدھا کھڑے ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
اس کے بعد جسٹن فرش پر گر گیا اور اس کی گردن کے پچھلے حصے پر باربل گر پڑا جو اس کی موت کا سبب بنا تھا۔ جسٹن کے قریبی افراد نے حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ’پیارے دوست‘ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جم نے بھی جسٹن وکی کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹن ہماری ذندگی پر تمہارا بہت زیادہ اثر تھا۔ ساتھ ہی اس کے ایک دوست نے تبصرہ کیا کہ وہ ہمیشہ پُرامید رہتا تھا اور اس نے مجھے پُرجوش رہنے پرمجبور کیا۔